• news

آئینی تاریخ نصاب میں شامل کرنے کیلئے خطوط لکھے، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ نے جواب نہ دیا: رضا ربانی

اسلام آباد (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) قائم مقام صدر رضا ربانی نے کہا ہے کہ نصاب میں آئین پاکستان کی تاریخ شامل کرنے کے لیے وزیر اعظم اور وزراءاعلی نے ان کے خطوط کے جواب نہیں دیئے ہیں نئی نسل کو رہنمائی کی ضرورت ہے آئین اور جمہوریت سیج میں سجا کر نہیں ملی جانوں کی قربانیاں بھی دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں "گلی دستور" کے افتتاح کے موقع پر کیا گلی دستور میں پاکستان کے پہلے آئین ساز ادارے کی تشکیل پہلے آئین کی تیاری، آمریت مسلط ہونے سانحہ مشرقی پاکستان ملک میں بار بار مارشل لاﺅں کے لگنے میثاق جمہوریت 18ویں ترمیم اور آئین سازی کی تاریخ کی نادر اور تاریخی تصاویر کے ذریعے عکاسی کی گئی ہے قائم مقام صدر رضا ربانی نے کہا کہ وہ آئین پاکستان کی تاریخ کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں میوزیم قائم کرنا چاہتے تھے مگر پارلیمینٹ ہاﺅس میں اس حوالے سے توسیع ممکن نہیں ہم نے گلی دستور کے حوالے سے شروعات کر دی توقع ہے کہ آئندہ چیئرمین سینٹ اس معاملے کو آگے بڑھائیں گے، انہوں نے کہا راولپنڈی آرٹس کالج، سینٹ سیکریٹریٹ، سی ڈی اے کی کاوش بھی گلی دستور میں شامل ہے جس میں جمہوری جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
رضا ربانی

ای پیپر-دی نیشن