طاہر القادری الطاف سے زیادہ خطرناک ہیں، عوامی تحریک نے دھمکیاں دینا بند نہ کیں تو راز فاش کرونگا: عامر کوریجہ
ملتان(نامہ نگار خصوصی) عوامی تحریک کے برطرف مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خواجہ عامر کوریجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری الطاف حسین سے زیادہ خطر ناک ہیں، چند ہزار کا گروہ لیکر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، عمران خان طاہرالقادری کے پیچھے لگ کر اپنی سیاست تباہ نہ کریں، طاہرالقادری کے جھانسے میں آکر پی ٹی آئی چھوڑی جو بڑی غلطی تھی، اولیاءکرام کی تعلیمات و امن کی بات کرنے والے اولاد فرید کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر عوامی تحریک کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ان کے سارے راز افشا کردوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا طاہر القادری تحریک میں ون مین شو ہیں کسی کو بھی ان کے سامنے اختلاف کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غلام فرید کا بیٹا ہوں کسی سے ڈرتا ہوں نہ کسی کے سامنے جھکنے والا ہوں۔ اگر گالی، دھمکی کا دوبارہ میسج آیا تو میں بتا¶ں گا کہ نئی دہلی کے ہوٹل میں کون کون آپ سے ملے تھے اور مقدمہ بھی درج کرا¶ں گا۔
عامر کوریجہ