• news

سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کو حج پرجانے کی اجازت دیدی

کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدرجمالی کوحج پرجانے کی اجازت دے دی ہے،منگل کو سندھ ہائی کورٹ میںسابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدرجمالی کی حج پرجانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے غلام حیدرجمالی کوحج پر جانے کی اجازت دیتے ہوئے 10لاکھ کی ضمانت جمع کرانے کاحکم دیاہے۔غلام حیدرجمالی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق آئی جی 5اکتوبرکو واپس آئیں گے۔اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہاکہ اگرضمانت نہ بھی دیں تو اعتراض نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سابق آئی جی کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کی نیب میں انکوائری ہورہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن