• news

ترانے پر کھڑے نہ ہو کر کھلاڑی نے آئینی حق استعمال کیا: امریکی صدر

نیویارک (بی بی سی + صباح نیوز) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑی کولن کیپرنک ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہو کر اپنا آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کر رہے تھے۔ کولن کیپرنک کے مخلص پن پر کوئی شک نہیں ہے۔ یاد رہے کہ امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑی کولن کیپرنک نے اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے دوسری بار قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کیا تھا۔ چند کھلاڑیوں نے ان کو دیکھتے ہوئے ترانے کے دوران کھڑے ہونے کے بجائے گھٹنوں کے بل بیٹھنا شروع کر دیا۔ جی 20 اجلاس کے دوران پریس کانفرنس میں اوباما نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے سمجھنا بہت مشکل ہے جو فوج میں رہ چکے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان جمہوری نظام میں بحث میں حصہ لیں بجائے اس کے کہ وہ خاموش بیٹھے رہیں۔.

ای پیپر-دی نیشن