اعصام احتجاجاً نیوزی لینڈ ڈیوس کپ سے دستبردار
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے ڈیوس کپ سے احتجاجاً دست بردار ہوچکے ہیں۔اعصام الحق نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے لیے ایک موقف اپنانے کی ضررت ہے بالخصوص حقوق کے لیے کیونکہ آج کل بدقسمتی سے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ اعصام کے والد احتشام الحق کا کہنا تھا کہ 'اعصام ذہنی طورپر اس ایونٹ کے لیے تیار نہیں ہیں، پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 16 ستمبر سے 18 ستمبر کے دوران ہونے والے ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ1 کے دوسرے مرحلے میں شرکت کرنا تھی۔