’’اے ر؎نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ :لاہور وائٹس نے کراچی بلیوز کو شکست دیدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے میچ میں لاہور وائٹس نے کراچی بلیوز کو73رنز شکست دیدی ۔ملتان میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر 4وکٹوں پر 154رنز بنائے ۔مین آف دی میچ عمر اکمل نے 42گیندوںپر 75رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی بلیوز کی ٹیم 17.3اوورز میں 81رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ کاشف بھٹی نے4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کراچی وائٹس نے لاہور بلیوز کو 3وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور بلیوز نے 8وکٹوں پر 142رنز بنائے ۔آصف رضا نے 44رنز بنائے ۔کراچی وائٹس نے ہدف 19.4اوورز میں سات وکٹوں پر پور اکرلیا ۔مین آف دی میچ محمد حسن نے 21گیندوں پر ناقابل شکست 41رنز بنائے ۔