• news

کشمیر موقف، جنرل راحیل کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا: حریت کانفرنس آزاد کشمیر

اسلام آباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کہا کہ فوج کے سربراہ کے بیان کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جو بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں۔ یہ بیان پاکستانی عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں غیر مبہم موقف اختیارکرنے پر تاریخ میں جنرل راحیل کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن