یوایس اوپن :نوواک جوکووچ‘گائل مونفلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ‘ثانیہ مرزا کو شکست
نیویارک(سپورٹس ڈیسک)امریکہ میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے جوالفرائیڈ سونگا زخمی ہونے کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد سربیا کے سٹار عالمی نمبر ایک نوواک جوکو وچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ فرانس کے گائل مونفلز نے بھی کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔ویمنز سنگلز میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے کوارٹر فائنل میں لٹویا کی سیواسٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔انجلیق کربر نے رابرٹا ونسی کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ ثانیہ مرزا اور بار بوراسٹرائی کووا کی جوڑی کو گارشیا اور ملاڈینو وک کی جوڑی نے سات تین اور چھ ایک سے شکست دی ۔