• news

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کا دورہ کویت

کویت پاکستان کے تعلقا ت ایک بار پھر کاروباری شخصیات کی وجہ سے استوار ہونا شروع ہوگئے ہیں اگر چہ کوےت میں پاکستانیوں کے ویزوں کا ایک بڑامسئلہ ہے لیکن جوں جوں وقت گذررہا ہے کوےت کی ویزہ پالیسی میں نرمی پیدا ہورہی ہے اس میں سفارت خانہ پاکستان کوےت کے سفارت کار اہم کرداراداکررہے ہیں اوروفود کی شکل میں تاجروں کو کوےت کا دورہ کروا رہے ہیں تاکہ ویزہ ایشو میں نرمی پیدا کرانے کی راہ نکل آئے ۔جب بھی کاروباری شخصیات کسی ملک کا دورہ کرتی ہیں تو وہاں کی مارکیٹ اور قوت خریدار کو دیکھا جاتاہے کوےتی شہریوں میں قوت خرید سب خلیجی ممالک سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ کوےت میں پاکستان بزنس کونسل کوےت کے صدر محمد عارف بٹ اور پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر اس میں اہم کردار اداکررہے ہیں انہوں نے پاکستانی مصنوعات سے کوےت کی مارکیٹوں میں معتارف کرانے میں اہم کردار ادا کیاہے ہر کاروباری شخصیات کی یہ تمنا ہوتی ہے کہ ان کا کاروبار چمکے اس کے لئے وقت بھی درکار ہونا چاہئے اور مال ودولت بھی یہی وجہ کونسل اور سنٹر نے ہمیشہ پاکستان کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غذائی اشیاءکو کوےت مارکیٹ میں لا کر پاکستان کی معشےت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کے اہم صنعتی شہر گوجرانوالہ کے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے کویت کا دورہ کیا۔وفد کے اعزاز مےں پاکستان بزنس سنٹر کویت اور پاکستان بزنس کونسل کویت نے ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس مےں سفارتخانہ پاکستان کے اعلی حکام کے علاوہ اہم کویتی کاروباری،اور پاکستانی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ وفد کے دورے کا مقصد کویت میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانا اور کویت پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض سہیل یوسف نے اپنے مخصوص اور دلچسپ انداز سے انجام دئےے ۔کاروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت سابق ممبراوپیک اور صدر پاکستان بزنس سنٹر حافظ محمدشبیر نے حاصل کی، نعت رسول مقبول فیروز خان نے بڑے عقیدت سے پیش کی۔کویت اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ میزبان نے ابتدائی کلمات مےں کہا کہ وہ گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے ارکان کو خوش آمدید کہتے ہیں کویت مےں تقریبا سوا لاکھ پاکستانی بستے ہیںاور کویت کی ترقی کیلئے بھی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ۔ پاکستان بزنس کونسل اور پاکستان بزنس سنٹر نے سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے تقریب کا اہتمام کیا،یہ دورہ سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل اتاشی آغاسعید کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے اور امید ظاہر کی ہے گوجرانوالہ چیمبرز کے وفد کے دورہ کے مقاصد پورے ہونگے۔ راجا ظفراقبال سینئرمنیجرپاکستان بزنس سنٹر نے ابتدائی کلمات مےں کہا کہ سفارتخانہ پاکستان کے حکام ، گوجرانوالہ چیمبرز کے وفد کے ارکان اور کویتی بزنس مینوں کو پاکستان بزنس سنٹر کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان بزنس سنٹر کویت حافظ شبیر کی قیادت مےں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات مےں اضافہ اور پاک کویت تجارت کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ حافظ محمدشبیرکا کہنا ہے کہ گرین پاسپورٹ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اس سبز پاسپورٹ کو کچھ واپس کریں ۔ انہیں فخر ہے کہ وہ پاکستان بزنس سنٹر کی ٹیم کے رکن ہےں۔ حافظ محمدشبیر صدر پاکستان بزنس سنٹر کویت کو اظہار خیال کی دعوت دی گئی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کیلئے کام کررہے ہیں یہ مشترکہ کاوش ہے جس میں سفارتخانہ پاکستان نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ہمارا مقصد پاکستانی مصنوعات کو کویتی مارکیٹ مےں نمایاں طور پر پیش کرنا ہے ہمےں اپنی مصنوعات پر فخر ہے ہم نے کوالٹی کی یقین دہانی کروائی ہے ہم سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل اتاشی آغاسعید کی خدمات کو سراہتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کی، پاکستانی مصنوعات کویتی مارکیٹ مےں جگہ بنارہی ہےں۔ سرجیکل آلات کی شپمنٹ کویت پہنچ چکی ہے۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی مانگ ہے انہوں نے پہلی بار کویت مےں (آم میلہ) مینگو فیسٹیول لگایا جس سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی، زہرہ جمعیة میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش دس روز تک جاری رہی۔ واحد ملک ہے جہاں نمائش کا بھی بہت جلدی اہتمام کررہے ہیں وہ کوالٹی کی یقین دہانی کا بھی ذمہ لیتے ہیں ۔ پاکستانی مصنوعات کے بارے مےں معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان بزنس سنٹر پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ وہ اپنی ٹیم خاص طور پر راجا ظفراقبال اور محمدبلوچ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات کام کیا، تقریب کے دوسرے میزبان محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت کو دعوت خطاب دی گئی انہوں نے کہا کہ وہ گوجرانوالہ چیمبرز کے وفد کے اراکین ، سفارتخانہ پاکستان کے حکام، کویتی کاروباری شخصیات اور تمام شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو کویتی مارکیٹ میں متعارف کروانا ان کا مقصد ہے آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ ہمیں آپ پر فخر ہے ہم چاہتے ہیں کہ گوجرانوالہ چیمبر کا وفد بار بار یہاں آتا رہے۔ کویتی ہمارے بھائی ہیں ۔انہوں نے پاک کویت زندہ باد کے نعرے کے ساتھ اپنی تقریر کر اختتام کیا۔ پاکستان کے صنعتی شہر گوجرانوالہ کے بارے مےں ایک دستاویزی فلم پروجیکٹر پر دکھائی گئی جسے گوجرانوالہ چیمبرکے وفد نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا اس مےں گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات ، برآمدات اور مقامی ثقافت کے بارے مےں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ گوجرانوالہ چیمبرز کے سربراہ سمیع اللہ نعیم کو دعوت خطاب دی گئی انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان بزنس سنٹر اور پاکستان بزنس کونسل اورسفارتخانہ پاکستان کے شکر گزار ہےں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس وقت ہم آپ کے درمیان ہےں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پاکستان کا چھٹا بڑا شہر ہے جی ڈی پی کے لحاظ سے بھی یہ چھٹے نمبر پر ہے ۔ یہ شہر پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے چارہزار سے زائد ارکان ہےں ، چاول کی پیداوار مےں گوجرانوالہ کا نام ہے ، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل ، مشینری ، کٹلنگ ، چمڑے کی مصنوعات، گارمنٹس وغیرہ مےں بھی یہ شہر اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ کویت اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کے بڑے امکانات ہےں ، لبرل ویزہ پالیسی تجارت کے فروغ کا سبب بن سکتی ہے۔ ہم سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈآف مشن قاسم محی الدین اور آغاسعید کمرشل اتاشی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہیں کمرشل اتاشی آغاسعید نے اپنے خطاب مےں کہا کہ وہ حافظ محمدشبیر کے شکر گزار ہےں کویت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے تاہم تجارتی تعلقات مےں مزید اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ ڈلیور کرناچاہتے ہیں ۔ پچھلے سال چار تجارتی وفود نے کویت کے دورے کئے جن مےں کراچی ، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے چیمبرز کے علاوہ رائس ایکسپورٹرز کا دورہ بھی شامل ہے۔ ان وفود کی آمد سے دو طرفہ تجارت مےں اضافہ ہوا۔ وہ پرامید ہےں کہ تجارتی وفود کے یہ دورے جاری رہیں گے ویزہ اور دوسرے ایشوز موجود ہےں ، گوجرانوالہ چیمبرزآف کامرس کے چار ہزار سے زائد ارکان ہیں یہ ایک اہم چیمبر ہے۔ کویتی بھائیوں اور تجارتی وفود کے درمیان روابط سے دو طرفہ تجارت بڑھے گی۔ قاسم محی الدین ڈپٹی آف ہیڈ مشن سفارتخانہ پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستان سے ایک بڑا چیمبرکویت کا دورہ کررہا ہے یہ پاکستان کا سرگرم چیمبر ہے وہ حافظ محمد شبیر اور محمدعارف بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پروفیشنلز کو ایک جگہ جمع کیا اور ان کی میٹنگ بلائی پاکستان بزنس سنٹر اور پاکستان بزنس کونسل نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے ایک بہت بڑا میکانیزم تیار کیا ہے وہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہےں آخر مےں گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام اراکین کو فردا فردا سٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی جنہوں نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ ان اراکین کی تفصیل درج ذیل ہے۔ سمیع اللہ نعیم صدر گوجرانوالہ چیمبرجو وفد کے سربراہ بھی ہےں اور چاول کے مشہور ایکسپورٹر ہےں ۔ وہ گذشتہ برس رائس ایکسپورٹرز کے ہمراہ بھی کویت کا دورہ کرچکے ہےں ۔ دیگر اراکین مےں حافظ عبدالوحیدتاج ڈپٹی لیڈر وفد، خالد محمود منہاس، چوہدری محمدیوسف، محمدعامر، واجد ممتاز پراچا، زاہد مشتاق، وسیم خان، نجم فیصل ، خرم اقبال، سرفرا زاحمد، وقاص افضل، محمدبرہان۔ شرکاءنے وفد کے سربراہ سے سوالات بھی کئے۔ پرتکلف عشائیہ کے ساتھ یہ تقریب اختتام کو پہنچی۔وفد کی کوےت چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کرائی گئی جہاں دونوں چیمبر زنے آپس میں کاروباری تعلقات کو بڑھنانے پر زور دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا گوجرانوالہ چیمبر کے وفد نے کوےت چیمبرز کو پاکستان اور خاص طورپر گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی تاکہ وہ گوجرانوالہ میں تےار ہونے والی مصنوعات کو دیکھ سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن