• news

دیارغیر میں شادی کی تقریب

شان ملک اورنیہان خان کی شادی عجمان میں پاکستانی روایت اور رسم و رواج کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پائی۔ شادی میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ دولہا کے والد متحرم محمد اسلم ملک کو دوستوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمنائیں 

وطن عزیز سے ہزاروں میل دور رہ کروطن کی یاد تازہ کرنا خواہ وہ کسی بھی انداز سے ہووطن سے محبت کی علامت ہے۔ جب سے امارات کا وجود عمل میں آیا ہے تب سے یہاں بہت سے پاکستانی فیملیز کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستان کا کوئی تہوار ہو یا کوئی خاص قومی دن یہاں مقیم پاکستانی اسے اپنے انداز سے منانے میں فخر محسوس کر تے ہیں۔گزشتہ روز متحد عرب امارات کی ریاست عجمان میں ایک ممتاز پاکستانی ملک محمد اسلم کے صاحبزادے شان ملک کی شادی خانہ آبادی کی تقریب دھوم دھام اور شان سے خالص پاکستانی انداز سے ہوئی جس نے وطن سے دور ہوتے ہوئے بھی وطن سے قربت کا احساس دلا دیا۔ شان ملک اور نیہان خان کی شادی میں دلہا اور دلہن کی طرف سے ان کے قریبی عزیز و اقارب نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ شادی کے اس موقع پر دلہا اور دلہن نے پاکستان لباس پہن کر پاکستان کی روایت کو زندہ رکھا جس پر دیگر مہمان بھی بہت خوش ہوئے۔شادی کی اس تقریب میں دولہا شان ملک کی طرف سے اشرف ملک، ملک اسلم، ارم ملک، فیضان ملک، دیام ملک، جاوید خان، عبدالرو¿ف، سعید احمد اور خواتین نے شرکت کی جبکہ دلہن نیہان خان کی طرف سے شاہد خواجہ قاسمی، سیداختر علی، سلمان قاسمی، فہد اختر اور صہیب اطہر کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی۔ جبکہ دلہا کے والد معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد اسلم کی دعوت پر قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے پریس قونصلر سردار عبدالواحد، سابقہ پریس قونصلر ڈاکٹر ظفر اقبال، سردار جاوید یعقوب، رانا محمد ارشد، طارق ندیم، خواجہ عبدالوحید پال، عتیق احمد، طاہر منیر طاہر اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو شادی کی مبارکباد دی۔ دونوں خاندانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور نئی زندگی شروع کرنے پر شان ملک اور نیہان خان کو دعائیں دی گئیں۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی شادی کی تقریب پاکستانی رسم و رواج کے مطابق ہوئی جسے بہت سراہا گیا اور وہیں سے دور دیس کی یاد تازہ کرنے پر ملک اسلم اور انکی فیملی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن