پاناما لیکس: چیئر میں ایف بی آر کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ سے انکار ارکان کا احتجاج
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ارکان نے پانامہ لیکس کا معاملہ ایجنڈا کا حصہ نہ بنانے پر احتجاج کیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ پانامہ لیکس پر ایف بی آر کے چیئرمین کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے۔ کمیٹی کے رکن رشید گوڈیل نے کہا کہ من پسند باتیں منٹس کا حصہ ہوتی ہیں جبکہ باقی سب حذف کر دی جاتی ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں چیئرمین ایف بی آر نثار محمدنے پانامہ لیکس پرجاری کیے گئے نوٹس پر بریفنگ دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے پانامہ لیکس کو خزانہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے تو تفصیلی بریفنگ کے لئے تیار ہوں۔ سید نوید قمرنے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے، اطلاعات ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کو پانامہ پر بحث سے روکا ہے، پانامہ لیکس کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنا بدنیتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مجھے سپیکر کی طرف سے پانامہ لیکس پر بحث نہ کرنے سے متعلق کوئی لیٹر یا پیغام نہیں ملا۔ قیصر احمد شیخ کی صدارت میں قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اسد عمر نے کہا کہ خزانہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر بات کرے۔ یہ کوئی ایشو نہیں کہ پانامہ لیکس کو کمیٹی کے ایجنڈے پررکھیں یا نہ رکھیں۔ 19 اپریل کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ دس دن میں پاناما لیکس پر بحث ہو گی۔ و اضح طور پر نظر آرہا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس پر بحث نہیں کرنا چاہتی۔ سید نوید قمرنے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کو پانامہ پر بحث سے روکا ہے۔ پانامہ لیکس کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنا بدنیتی ہے۔ رشید گوڈیل نے کہا کہ دنیا میں کہیں پانامہ لیکس پر ٹی آر اوز نہیں بنائے گئے بلکہ جواب دیا گیا۔ دشمن ملک بھارت میں بھی پانامہ لیکس کا جواب دیا گیا۔ پانامہ لیکس کی باضابطہ تحقیقات کی جائے۔ پانامہ پر ٹی اوآرز بنانے کے حق میں نہیں بلکہ جواب دیا جائے۔ ڈاکٹرنفیسہ شاہ کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا پانامہ لیکس کو ایجنڈا میں شامل کیا جائے گا۔ پانامہ لیکس کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا جاتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مجھے سپیکر کی طرف سے پانامہ پر بحث نہ کرنے سے متعلق کوئی لیٹر یا پیغام نہیں ملا۔ نئی روایت قائم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اقتصادی امور میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے اسد عمر کی سالگرہ کا دن معلوم ہونے پر اسلا م آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے کیک منگوایا۔ اسد عمر نے کمیٹی اجلاس کے دوران کیک کاٹا۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے اسد عمر کی پارلیمنٹ میں سالگرہ کی تقریب منعقد کرکے نئی روایت قائم کی۔