ایشین سٹائل کبڈی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز آج ہونگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) ایشین سٹائل کبڈی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز آج ہونگے ۔ اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائلز کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ میگا ایونٹ بھارت میں ہوگا ۔امریکہ ‘کینیڈا‘برطانیہ ‘آسٹریلیا ‘ایران ‘پولینڈ‘بنگلہ دیش‘کوریا‘جاپان ‘کینیا ‘پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہونگی ۔