• news

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ :کراچی وائٹس نے راولپنڈی کو 6رنز سے ہرادیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کراچی وائٹس نے راولپنڈ ی کو 6رنز سے شکست دید ی۔ کراچی وائٹس نے 5وکٹوں پر 140رنز بنائے ۔دانش عزیز 52رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔اعزاز چیمہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ راولپنڈی کی ٹیم 9وکٹوں پر 134رنز بناسکی ۔کپتان عمر امین 50رنز بناکر نمایاں رہے ۔سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔دانش عزیز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کراچی بلیوز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو 4رنز سے شکست دیدی۔ کراچی بلیوز نے 6وکٹوںپر 164رنز بنائے ۔فضل سبحان نے 53رنز بنائے ۔ زوہیب خان نے دو کھلاڑیوکو آئوٹ کیا ۔پشاور کی ٹیم 7وکٹوں پر 161رنز بناسکی ۔افتخار احمد نے 65رنز کی اننگز کھیلی ۔سعید اجمل اور محمد اصغر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔فضل سبحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔

ای پیپر-دی نیشن