برازیل ‘جرمنی ‘کینیا‘یونان ‘لٹویا‘سپین ‘ویت نام نے سونے کے تمغے جیت لئے
ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک ) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری پیرا اولمپکس گیمز میں برازیل نے سونے کا ایک اور چاندی کا ایک تمغہ جیت لیا ۔ جرمنی نے ایک سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جبکہ کینیا نے ایک سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے ۔یونان نے ایک سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا ہے ۔لٹویا نے سونے کا ایک ‘سلواکیہ نے سونے کا ایک ‘سپین اور ویت نام نے بھی سونے کا ایک ایک تمغہ جیت لیا ہے۔چین نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا ہے ۔