• news

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

پشاور (آئی این پی) ملک بھر میں جمعرات کو یوم بحریہ ملی جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا ، 1965 ءکی جنگ میں "آپریشن دوارکا" میں پاکستان نیوی نے دشمن پر ایسی دھاک بٹھائی جس سے ان پر آج تک لرزہ طاری ہے۔ اسی لئے آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے بھی دشمن کو ناکو چنے چبوائے۔ پاک بحریہ نے چھوٹے حجم کے باوجود اپنی حدود سے سوناٹیکل میل دور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دشمن کے جدید ترین راڈار سسٹم کو تباہ کر دیا اور بھارتی فریگیٹ کوکری کو ممبئی ہاربر پر میزائل داغ کر تباہ کر دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے پی این ایس بابر ، خیبر، بدر، جہانگیر، شاہ جہاں، عالم گیر، ٹیپو سلطان اور غازی نے حصہ لیا اور بھارتی گجرات کے ساحلوں پر سبز ہلالی پرچم کی برتری ثابت کی۔ پاک بحریہ آج ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ طاقت ور، جدید سازو سامان، میزائل اور دفاعی نظام سے لیس دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے جس کی دہشت دشمن کے دلوں میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ۔ ایسی ہیبت جو دشمنوں کو مادر وطن کی جانب سے میلی آنکھ اٹھانے کا تصور بھی کرنے سے روکے ہوئے ہے۔
یوم بحریہ

ای پیپر-دی نیشن