لاہور بار نے کوئٹہ، مردان حملوں کے خلاف یوم سیاہ منایا، شہدا کےلئے دعا، 5 منٹ کی خاموشی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور بار نے کوئٹہ اور مردان کے شہید وکلا کے حوالے سے یوم سیاہ منایا گیا اور دعائے مغفرت کے بعد 5 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بار کے صدر ارشد جہانگیر جھوجھہ کی صدارت میں جنرل ہاﺅس کا اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ عدالتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے لیکن اب اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ چاروں صوبوں کی حکومتوں کو چاہئے کہ جو وکلا سانحہ کوئٹہ اور مردان میں شہید ہوئے ہیں ان کی ہرممکن مالی امداد کریں۔
یوم سیاہ