عمران کے خلاف مقدمہ کےلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر تھانہ نواں کوٹ سے رپورٹ طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال کی عدالت میں ایک شخص شیخ مظفر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے اس درخواست کی سماعت کے بعد 19ستمبر کے لئے تھانہ نواں کوٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ عمران خان رائے ونڈمیں اپنے جلسے کا اعلان کرکے ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں وہ صرف اقتدار کے حصول کے لئے ایسا کر رہے ہیں متعلقہ پولیس پرچہ درج نہیں کر رہی۔
عمران مقدمہ