قانون سازاسمبلی اور کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس، ایکٹ 1974میں ترمیم کےلئے کمیٹی قائم
مظفرآباد (صباح نیوز) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اورکشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمدطاہر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی سپیکر نے مشترکہ ایوان کی رضا مندی سے ایکٹ1974 میں ترامیم کمیٹی آن بل اور رولز کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ۔ آئینی ترامیم کمیٹی 1974میں چودھری طارق فاروق،حافظ حامد رضا، بیرسٹر افتخار گیلانی، ملک نواز، عبدالماجد خان، مختیار عباسی وزیر امور کشمیر اور وزیر قانون آزاد کشمیر شامل ہیں۔ کمیٹی آن بل میں بیرسٹر افتخار گیلانی، حافظ احمد رضام چودھری عبدالمجید، ملک پرویز اختر اعوان، میر یونس اور وزیر امور کشمیربرجیس طاہر شامل ہیں جبکہ اونر کمیٹی میں چودھری اسحاق، کرنل(ر) وقار احمد، ملک نواز، ملک پرویز، مختیار عباسی اور وزیر قانون راجہ نثار خان شامل ہیں۔ چودھری طارق فاروق نے قرارداد پراظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صدرآزاد کشمیر کا خطاب قومی امنگوں کے مطابق تھا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر نے مشترکہ اجلاس میںکشمیر پالیسی کےلئے اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر سخت تشویش ہے ۔ 15اگست کو مودی کے بیانات توسیع پسندانہ ہیں اس کے عزائم کو ناکام بنادیں گے۔ انہوںنے کہا کہ نوابزادہ نصراللہ خان بڑے نواب تھے انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے جس کمٹمنٹ کے ساتھ کام کیا وہ قابل فخر ہے۔ وزیر تعمیرات عامہ چودھری عزیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ممبران اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان،ڈاکٹر مصطفی بشیر،فائزہ امتیاز، شوکت علی، یاسین گلشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے روز اول سے ہی پاکستا ن کے خلاف سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
کشمیر/کمیٹی قائم