• news

طالبان ارزگان کے دارالحکومت میں داخل‘ جیل مزید 7 چوکیوں پر قبضہ‘ امریکہ 1400 فوجی افغانستان بھیجے گا

کابل (رائٹرز+آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) کابل میں جنگجو کمانڈراحمد شاہ مسعود کی 15ویں برسی کے اجتماع کے دوران بم دھماکہ ہوا ہے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شرکاءکو نشانہ بنایا گیا کوئی ہلاک نہیں ہوا میڈیا ائر پورٹ کے مطابق 2افراد زخمی ہوئے ہیں ادھر طالبان صوبہ ارز گان کے دارالحکومت ترین کوٹ میں داخل ہوگئے، گلیوں میں لڑائی جاری ہے سرکاری حکام اور متعدد افسر ائر پورٹ کی طرف فرار ہوگئے، جنگجو گورنر کے کمپاﺅنڈ اور پولیس ہیڈ کوارٹرز سے چند میٹر دور ہیں صدر اشرف غنی کے ترجمان نے کہا کمک پہنچ گئی اردگان کو دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ نہیں بننے دینگے، پولیس چیف کے مطابق کئی افسروں نے طالبان سے ڈیل کرلی اور لڑائی کے بغیر چیک پوائنٹس چھوڑ دیں۔ طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا پسپا ہونیوالوں کو تحفظ ملے گا۔ جیل اور مزید 7چوکیوں پر قبضہ کرلیا۔این ڈی ایس انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کا خدشہ ہے۔ ترین کوٹ طالبان کے قبضہ میں چلاجائیگا۔ اگر کمک نہ پہنچی، یہ بات افغان حکام نے کہی۔ امریکی فوجی کمانڈ کے ترجمان نے کہا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

طالبان داخل

ای پیپر-دی نیشن