• news

قرضوں میں 7.6 فیصد اضافہ، نجی شعبہ آگے رہا: سٹیٹ بنک

کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2016ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے “شعبہ بینکاری کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ” جاری کر دیا۔ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ بینکوں کے اثاثوں میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔زیرِ جائزہ سہ ماہی کے دوران قرضوں میں 7.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جس میں نجی شعبے کو قرضے اور اجناس کی خریداری کے لیے قرضوں میں اضافہ آگے رہا۔ جون 2016ءکی سہ ماہی کے دوران نجی شعبے کے قرضے 4.0 فیصد بڑھے جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدّت کے دوران 2.1 فیصد بڑھے تھے۔ ٹیکسٹائل اور شکر کے شعبوں کے قرضوں کی موسمی نوعیت کی خالص واپسی کے باوجود اشیا سازی کے کئی شعبوں سے قرضے کی طاقتور طلب کا نتیجہ قرضوں کی بحیثیت مجموعی عمدہ نمو کی صورت میں نکلا۔غیر فعال قرضوں میں اضافے کے سبب اپریل تا جون 2016ءکے دوران اثاثوں کا معیار معمولی سا گرا ہے۔ تاہم قرضوں میں ہونے والی نسبتاً زائد نمو کی بنا پر غیر فعال قرضوں اور مجموعی قرضوں کا باہمی تناسب جون 2016ءکے خاتمے پر گر کر 11.1فیصد رہ گیا ہے جبکہ مارچ 2016ئ کے اختتام پر یہ تناسب 11.7 فیصد تھا۔

ای پیپر-دی نیشن