• news

سانحہ کوئٹہ اور مردان کے شہداءکیلئے سپریم کورٹ بار میں دعائیہ تقریب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سانحہ کوئٹہ اور سانحہ مردان میں شہید ہونے والے وکلاءکو خراج عقیدت پیش کرنے اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے لیے دعائے صحت کے لیے سپریم کورٹ بار میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ سپریم کورٹ بار کے صدر سید علی ظفر نے صدارت کی جبکہ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری اسد منظور بٹ اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ، پاکستان بار کونسل کے ممبران احسن بھون ، اعظم نذیر تارڑ ، سابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک ، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدارت کے امیدوار رمضان چودھری ، ملک طارق ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل تنویر ہاشمی ، اور سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر وکلاءنے شرکت کی ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر سید علی ظفر نے کہاکہ ہم شہید ہونے والے وکلاءکی آواز بن کر انہیں ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ بھی کر چکے ہیں کہ عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن