• news

سپریم کورٹ بار الیکشن: مہم شروع، فاروق ایچ نائیک اوررشید اے رضوی مدمقابل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا بڑے عہدوں پر روایتی گروپوں کے امیدوار سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے 31 اکتوبر کو ہوے والے سالانہ انتخابات میں اس بار صدارتی امیدوار سندھ سے ہوگا صدارت کیلئے پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی اور انڈی پینڈنٹ گروپ کے فاروق ایچ نائیک کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہوگا سیکرٹری کے عہدے پر انڈی پینڈنٹ گروپ کے امیدوار صفدر حسین تارڑ ہوں گے جبکہ گزشتہ سال سیکرٹری کے عہدے کے رنر اپ آفتاب احمد باجوہ کو پروفیشنل گروپ کی حمایت حاصل ہے صدارتی امیدواروں نے وکلاءکے بڑے گروپوں کے علاوہ انفرادی رابطوں کا بھی آغاز کر دیا ہے صدارتی امیدواروں کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی بار اور بنچ کے درمیان مکمل ہم آہنگی کیلئے روابط استوار کرنا اور وکلاءکے مسائل کے حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے دیگر عہدوں پر ابھی امیدواروں کے حتمی نام سامنے نہیں تمام صوبوں سے نائب صد ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سیکرٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی منتخب کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن