• news

مالی سال2015-16 کے دوران خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 18.54 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) مالی سال 2015-16ءکے دوران خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 18.54 فیصد کمی آئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2015ءسے جون 2016ءکے دوران خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 2.962 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2.413 ڈالر ہو گیا۔ مذکورہ عرصہ کے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 7.14 فیصد جبکہ درآمدات میں 10.96 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن