• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘ انڈیکس 52 پوائنٹس سے بڑھ کر 40136 کی ریکارڈ سطح پر بند

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جاری تیزی پر 100 انڈیکس 52.06 پوانٹس اضافہ پر 40084 کی بالائی حد عبور ہوکر 40136.93 کی ریکارڈ تاریخی سطح پر بند رہی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 3 ارب66 کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ حصص کی خریداری کے اچھے اثرات اور اگلے روز غیر ملکی سرمایہ کاری کی متوقع آمد کے باعث سرمایہ کاروں نے سوئی ناردرن وسورن ‘ دیوان سلمان سمیٹ بیشتر حصص کی کم داموں خرید وفروخت کر کے اسے اگلے روز کی تیزی پر حاصل کرلئے مارکیٹ میں سرگرم حصص
کادائرہ کار 443 کمپنیوں میں رہا جس میں 214 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ‘213 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 16 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 80 کھرب 53 ارب 89 کروڑ 53 لاکھ 26ہزار 663 روپے سے بڑھکر 80 کھرب 57 ابر 56 کروڑ 6لاکھ 76ہزار 402 روپے ہوگئی ۔ گزشتہ بدھ کے مقابلے میں کاروبار ی سرگرمی 6 کروڑ 74 لاکھ20 ہزار 890 حصص سے زائد ریکارڈ رہی اور مجموعی سودوں میں 56 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار 670 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن