کراچی: متحدہ کے غیر قانونی مزید 8 دفاتر مسمار، تعداد 129 ہوگئی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقوں گلستان جوہر، نیو کراچی میں قبضے کی زمین پر بنے ایم کیو ایم کے آٹھ دفاتر گرا دیئے گئے۔ دفاتر سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھے۔ گرائے گئے دفاتر کی تعداد 129 ہوگئی۔ گرائے گئے یہ دفاتر پارکس، ڈسپنسری، سکول، مسجد اور رفاہی پلاٹوں پر بنے تھے۔