• news

ہماری مل میں کوئی بھارتی نہیں، طاہرالقادری کو نوٹس بھجوا رہے ہیں: ایم ڈی شریف گروپ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایم ڈی شریف گروپ آف انڈسٹریز نے کہا ہے کہ ہماری شوگر مل میں کوئی بھارتی کام نہیں کر رہا۔ 1992ء میں بنائی گئی مل میں 1100 سے زائد ملازمین ہیں۔ ایم ڈی یوسف عباس شریف نے کہا ہے کہ مل کے ملازمین میں کوئی بھی غیر ملکی نہیں۔ شوگر مل کے تمام ملازمین پاکستانی ہیں۔ طاہرالقادری ثابت شدہ جھوٹے ہیں طاہر القادری کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے طاہرالقادری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان پر تمام الزامات جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ رمضان اور چودھری شوگر ملز ہمارے معزز ممبران ہیں شوگر ملز میں بیرونی ملکوں کے کنسلٹنٹس آتے جاتے رہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن