• news

زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ چیف سیکرٹری سندھ کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت عالیہ نے نیب کو چیف سیکرٹری سندھ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کے خلاف زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملے میں نیب انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سندھ عدالت میں موجود تھے۔ درخواست گذاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین نیب نے معاملے کا جائزہ لیے بغیر انکوائری کی منظوری دی۔ عدالت نے نیب کو معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔عدالت نے چیئرمین نیب کو حکم دیا کہ نیب چیف سیکرٹری سندھ کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ نیب کی انکوائری مکمل ہونے پر قانون کے مطابق ریفرنس دائر کیا جائے ۔ چیف سیکرٹری و دیگر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی نیب انکوائری میں ضمانت پر ہیں۔
کارروائی کا حکم

ای پیپر-دی نیشن