اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشن مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین ختم کرائے:پاکستان
اسلام آباد(سہیل عبدالناصر)پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن سے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر فوج کا انخلاءکرے۔ انسانی حقوق کمشن، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور برہان وانی شہید کی موت کی شفاف تحقیقات کرائے اورکشمیری عوام کے خلاف استعمال ہونے والے کالے قوانین ختم کروائے جائیں۔ قومی اسمبلی کئی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کے چیئرمین سردار اویس خان لغاری نے جمعہ کی شام جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کے سربراہ پرنس زیدرعد آل حسین سے ملاقات کے بعد ٹیلیفون پر نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کو مطالبات کی ایک فہرست پیش کی۔ اویس لغاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے ان کی آمد اور اس ملاقات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقین دہانی کرائی کے ان کے ادارے کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال سے پہلے سے آگاہی ہے۔ انسانی حقوق کمشن مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں انسانی حقوق کمشن کا بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطہ ہے۔
پاکستان