حکومت نے عمران خان کا رائیونڈ مارچ روکنے کا اصولی فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) پانامہ پیپرز لیکس پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ”لڑائی“ نے شدت اختیار کرلی ۔ حکومت نے عمران خان کے ”رائے ونڈ مارچ“ کو روکنے کے لئے اصولی فیصلہ کرلیا ۔ حکومت کسی صورت بھی عمران خان کو جاتی امراءکے قرب و جوار میں سیاسی اجتماع اجازت نہیں دے گی۔وفاقی حکومت کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگست 2014ءکی غلطیوں کا اعادہ نہیں کرے گی۔ عمران خان کو ”رائے ونڈ“ کے قریب وزیراعظم محمد نوازشریف کی رہائش گاہ کا گھیرا¶ کرنے کے لئے سیاسی قوت مجتمع نہیں ہونے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جماعتوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاج کے لئے ”مقام اور تاریخ“ تبدیل کردے تو احتجاج میں شرکت کریں گی بصورت دیگر کوئی جماعت عمران خان کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی جس کے بعد عمران خان نے بھی احتجاج کے لئے مقام کی تبدیلی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے تاہم وہ ”جاتی امرائ“ سے 3کلومیٹر کے فاصلے پر احتجاج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ احتجاج سے قبل لاہور کی ناکہ بندی کردی جائے گی۔ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما¶ں کو ان کے گھروں میں نظر بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب مل کر حکمت عملی تیار کررہی ہے۔ جس کے تحت عمران خان کو لاہور کو یرغمال بنانے نہیں دیا جائے گا۔
اصولی فیصلہ