• news

پولیس نے نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ حسنین رضا کو عدالت پیش نہ کیا، 16 ستمبر کو پیشی کا حکم

صدر گوگیرہ/ اوکاڑہ چھاﺅنی (نامہ نگاران) اوکاڑہ میں نمائندہ نوائے وقت کے حافظ حسنین رضا کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت پیش نہ کیا جس پر عدالت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد 16 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ احاطہ کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسنین رضا کی والدہ نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس میرے بیٹے کو عدالت پیش کرنے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس پر آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ والدہ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، آرمی چیف، آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کیخلاف انتقامی کارروائی کا نوٹس لے کر انصاف دلایا جائے۔

نمائندہ/ اوکاڑہ

ای پیپر-دی نیشن