• news

امریکہ: ٹرمپ کی سپورٹر کا 2 مسلمان خواتین پر تشدد‘ حجاب اتارنے کی کوشش

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں دو مسلمان خواتین پر راہ چلتے حملہ کرکے ان کے حجاب اتارنے کی کوشش کی گئی اور ان پر تشدد بھی کیا گیا۔جبکہ اس دوران وہ مسلمانوں کے حوالے سے نازیبا جملے بھی ادا کرتی رہی۔نیویارک کے علاقے بروکلےن میں دو مسلم خواتین اپنے 11 اور 15 ماہ کے بچوں کو ’پرام‘ میں لے کر چہل قدمی کررہی تھیں کہ ٹرمپ کی سپورٹر ایمرجیتا ان پر پیچھے سے حملہ آورہوئی ۔ خاتون نے ایک پرام کو زمین پر گرادیا اور دوسرے کو ٹھوکریں ماریں جبکہ اندر چھوٹے بچے موجود تھے،عدالتی دستاویز کے مطابق مسلم خواتین اور بچوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ عدالتی دستاویز کے مطابق حملہ آور مسلم خواتین پر تشدد کے دوران یہ کہتی رہی کہ ’امریکہ سے نکل جاو¿، یہ تمہارا ملک نہیں۔پولیس نے اسے نفرت انگیز واقعہ قرار دیا اور حملہ آور خاتون پر تشدد، ہراساں کرنے اور بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کر دئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن