• news

حکومت فلاحی منصوبوں پر اقدامات کے لئے تیار نظر نہیں آتی: سپریم کورٹ،2 وفاقی سیکرٹریوں کے وارنٹ جاری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے منچھر جھیل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ عدالت کی بار بار تنبیہ کے باوجود سیکرٹریز پیش نہیں ہوئے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ 17 اکتوبر 2015ءکے حکم پر آج تک عمل نہیں ہوا۔ حکومت فلاحی منصوبوں پر اقدامات کیلئے تیار نظر نہیں آتی۔ حکومت سندھ بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے جتنا وفاق۔

ای پیپر-دی نیشن