• news

کچھ پاکستانی کھلاڑی بہت خطرناک موجودہ کنگ سے کہنیں بہتر ہیں :کرس ووکس

؎لاہور(نمائندہ سپورٹس) برطانوی فاسٹ بائولر کرس ووکس نے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بہت خطرناک ہیں اور ایسی ٹیم کے حق نہیں نہیں ہیں جو ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں نچلے نمبر پر ہو۔ کارڈف میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں پاکستانی ٹیم ہم سے اچھا کھیلی اور جیت کی حقدار بھی تھی لیکن اس کے باوجود ہم نے بہت زبردست طریقے سے سیریز میں فتح حاصل کی۔ اگرچہ پاکستان ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے لیکن اس کے پاس ابھی بھی کچھ خطرناک کھلاڑی موجود ہیں جو اپنی موجودہ رینکنگ سے کہیں بہتر ہیں۔ ان کی ٹیم ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کی شدید خواہشمند تھی لیکن 4-1 کا نتیجہ بھی زبردست ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ون ڈے سیریز زبردست رہی، وائٹ واش کرنے کی ہمیں بہت خواہش تھی لیکن ہم 4-1 سے سیریز کی جیت کا کریڈٹ بہرحال لینا چاہیں گے۔ پاکستان ٹیم کے ٹور کے آٰخری 2 میچ ہارنا بدقسمتی تھی۔ آخری ون ڈے اور ٹی 20 میچ میں نتائج وہ نہ رہے جو سوچے گئے تھے لیکن اس کا کریڈٹ پاکستانی ٹیم کو جاتا ہے۔ وہ اچھی ٹیم ہے اور انہوں نے اچھا کم بیک کیا اور اپنا ٹور اچھے انداز میں ختم کیا اور وہ اس سے پراعتماد ہو سکتے ہیں۔ ہم نے ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کی لیکن وہ اس فارمیٹ میں نمبرون ٹیم ہے اور انہوں نے یہ دکھایا بھی کہ ایسا کیوں ہے۔ کسی بھی کنڈیشن میں وہ بہت زبردست ٹیم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن