• news

پاکستان انٹرنیشنل ٹیم نے آرمی کو ہرا کر کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

رائے ونڈ (نامہ نگار) میلہ بابا سید مکھن شاہ یو سی سلطانکے بیلی پور میں پنجاب لیول پر ہونے والا کبڈی ٹورنامنٹ پاکستان انٹرنیشنل ٹیم نے آرمی کو ہرا کر جیت لیا۔ مہمان خصوصی ایم پی اے چودھری گلزار احمد، چیئرمین یو سی چودھری شہزاد نذیر، وائس چیئرمین چودھری سعد منظور، مسلم لیگی رہنما ملک علی مرتضیٰ جلیانہ نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان قومی کبڈی شفیق چشتی کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپیہ نقد انعام جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم آرمی کے کپتان کو ٹرافی اور نقد انعام ستر ہزار روپیہ پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن