ٹی 20 رینکنگ: شرجیل خان‘خالد لطیف کی پوزیشن میں بہتری
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ۔ شرجیل خان کی 28 درجے جبکہ خالد لطیف کی رینکنگ میں 61 درجے بہتری آئی ہے۔بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے میکسویل تیسرے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل چوتھے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی پانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے، انگلینڈ کے جو روٹ ساتویں، ایلکس ہیلز آٹھویں، افغانستان کے محمد شہزاد نویں اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل دسویں نمبرپر ہیں۔شرجیل خان رینکنگ میں 28 درجے ترقی کیساتھ 37 ویں نمبر پر اور خالد لطیف 61 درجے ترقی کے بعد 120 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بائولرز کی فہرست میں پہلا نمبر ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری کا ہے جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی آٹھویں نمبر پر ہیں۔ گلین میکسویل آل رائونڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی، چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔