• news

پاکستان ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہوں:بلاول بھٹی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) تیز گیند باز بلاول بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے پر امید ہوں بھرپور محنت اور دستیاب مواقع سے عمدہ کارکردگی کے ذریعے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاونگا۔ اپنی باولنگ،بیٹنگ اور فٹنس میں بہتری کے لیے کام کر رہا ہوں میرا کام بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اپنی صلاحیتوں کے مطابق میں مواقع ملے‘ اچھی پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کی دوبارہ نمائندگی سب سے بڑی خواہش ہے اسکی تکمیل کے لیے دن رات محنت کر رہا ہوں۔ پرامید ہوں جلد دوبارہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن