حضورؐ کا خطبہ حج حقوق انسانی کا پہلا عالمی چارٹر ہے: حافظ ادریس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ خاتم النبین حضرت محمد ؐکا خطبہ حج حقوق انسانی کا پہلا عالمی چارٹر ہے جس میں تمام انسانوں کو قومیت ،علاقائیت اور نسلی تعصبات سے نکال کر انسانی مساوات کا درس دیا گیا ہے ۔اسلام رنگ نسل کے امتیاز کو ختم کرکے عام آدمی کو برابر کے حقوق دینے کا حکم دیتا ہے ۔حکمران ملک سے سودی نظام معیشت ختم کردیں تو اللہ تعالیٰ سارے مسائل کا حل نکال دے گا۔