• news

ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے: قومی امن کمیٹی

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف سازشوں سے باز نہ آیا تو منہ کی کھائیگا۔ بھارت اور امریکہ پاکستان کو نشانہ بنانے کیلئے خطے کے امن کو داﺅ پر لگانا چاہتے ہیں ۔ بھارت امریکہ اتحاد پر فکری نشست سے خطاب میں چودھری لئیق احمد، ارشاد عالم شاد، آغا شوکت، امجد عبید، مکرم شاہ نقوی، اعجاز احمد نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ قوم بھارتی سازشوں کیخلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خصوصی نشست میں خالد محمود وقار احمد، امیر علی زیدی سید مبین شاہ، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن