• news

کراچی میں ڈینگی سے ایک مریض دم توڑ گیا

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ڈینگی سے ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے جبکہ مزید 69افراد ڈینگی سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق گبول کالونی کے رہائشی 10سالہ ذوالفقار کو 5ستمبر کو شہر کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔مریض کا علاج کیا گیا تاہم وہ انتقال کر گیا ۔
کراچی/ڈینگی

ای پیپر-دی نیشن