• news

ضمنی الیکشن : دھاندلی الزامات مسترد متحدہ شکست تسلیم کرے: قائم علی شاہ

کراچی (آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس 127 کی نشست پیپلز پارٹی کی تھی جو دوبارہ جیت لی ‘ ایم کیو ایم کو اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہیے۔ وہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سید مظفر حسین کا خلاءکوئی پر نہیں کر سکتا۔
قائم علی شاہ

ای پیپر-دی نیشن