نیویارک پولیس کے مسلم افسروں کا وفد حج کی ادائیگی کیلئے پہنچ گیا
نیو یارک (صباح نیوز) نیویارک پولیس کے مسلمان مسلم افسروں کا وفد فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گیا۔ وفد میں 50 کے قریب پولیس افسر اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔ این وائی پی ڈی مسلم افسر سوسائٹی کے صدر کیپٹن عدیل رانا اور سابق صدر سارجنت محمد ناصر نے وفد کو جے ایف کے کینڈی ائرپورٹ پر رخصت کیا۔ کیپٹن عدیل رانا کے مطابق امریکہ میں مسلم پولیس افسر اپنی پوری شناخت کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہیں، اس سلسلے میں انہیں ہر شعبے سے مکمل تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم پولیس افسران کا یہ دوسرا وفد فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے گیا۔
امریکی پولیس/ حج