• news

”4 پولیس اہلکاروں کا قتل“ عزیر بلوچ ‘دیگر ملزموں کیخلاف چالان منظور

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں چار پولیس اہلکاروں کے اغوا اور قتل کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور دیگر ملزموں کے خلاف چالان پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے چالان منظور کر لیا اور مقدمہ اے ٹی سی کو منتقل کر دیا۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2010ءمیں سنٹرل جیل کے اہلکاروں کو عزیر بلوچ اور دیگر افراد نے اغوا کیا۔ چاروں اہلکاروں کو اغوا اور قتل کرکے میوہ شاہ قبرستان میں دفن دیا تھا۔
پولیس اہلکار قتل

ای پیپر-دی نیشن