پاکستانی ماہرین نے ذہنی معذوری کا سبب بننے والے جینز کا پتہ چلالیا
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستانی طبی محققین نے 30 ایسے جینز کی دریافت کی ہے جو ذہنی معذوری کا سبب بنتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت ذہنی امراض کے علاج میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔یہ دریافت شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے 12 پروفیسرز نے نیدر لینڈز اور امریکی ماہرین کے ساتھ مل کر کی ہے۔ یہ تحقیق اور دریافت غیر ملکی سائنسی و طبی جریدوں میں بھی شائع ہوچکی ہے۔ماہرین اس تحقیق پر گزشتہ 5 برسوں سے کام کر رہے تھے۔تحقیق میں شامل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خاندان میں شادی کے باعث ذہنی معذوری کی شرح دیگر دنیا سے نسبتاً بلند ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کا ارادہ ہے کہ حکومت پاکستان پر زور دیں کہ وہ شادی سے قبل چند جینیاتی ٹیسٹوں کو ضروری بنائیں اور اس کو قانون کو حصہ بنائیں تاکہ نئی آنے والی نسلوں کو مختلف ذہنی امراض سے بچایا جاسکے۔
پاکستانی ماہرین