داعش کے خلاف کارروائی‘ مزید 400 امریکی فوجی عراق میں تعینات
بغداد (رائٹرز + اے پی پی) بغداد کے نواحی علاقوں میں 5 دھماکوں کے سبب 3 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علوای ضلع میں ایک خودکش حملہ کیا گیا۔ چنیر اور یوسفیر میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔ ادھر امریکہ نے عراق میں مزید 400 فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔ یہ موصل میں داعش کے خلاف حتمی کارروائی میں حصہ لیں گے۔ اب تعداد بڑھ کر 4460 ہو گئی۔