تنزانیہ میں زلزلہ‘ 11 افراد ہلاک‘ 100 زخمی‘ متعدد عمارتیں منہدم
نیروبی (اے ایف پی)افریقی ملک تنزانیہ میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ جھٹکے نواحی ممالک روانڈا، برونڈی، یوگنڈا اور کینیا میں بھی محسوس کئے گئے۔ متعدد گھر منہدم ہوگئے۔ تنزانیہ کا قصبہ بکوبو سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ 11 افراد مارے اور 100 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ صدمے کی خبر ہے۔ دس افراد مارے اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔ ٹویٹر پر تصاویر میں کئی عمارتیں گری دکھائی گئی ہیں۔