ٹرمپ کے آدھے حامی ناپسندیدہ ہیں،امریکی طوفانوں کی وجہ کلائمٹ چینج ہے، ہیلری کلنٹن
واشنگٹن( نمائندہ خصوصی)امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے آنے والا ہرمائن سمندری طوفان موسمیاتی تغیر یا کلائمٹ چینج کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکیوں کو ایسے مزید طوفانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔یک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری نے کہا ٹرمپ کے آدھے حامی نا پسندیدہ ہیں،او تمام تعصب پسند ہیں۔واضح رہے کہ سمندر کنارے واقع امریکی ریاست فلوریڈا کلائمٹ چینج کے مختلف عوامل جیسے سطح سمندر میں اضافہ، مختلف سمندری طوفان اور سیلابوں کا براہ راست شکار بنتی ہے اور ہر بار اسے انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور بھاری مالینقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گذشتہ ہفتہ آنے والا سمندری طوفان ہرمائین ماہرین کے مطابق کمزور ترین طوفانوں کے درجہ میں رکھا گیا تاہم اس نے فلوریڈا میں خاصی تباہی مچائی۔