• news

شکرگڑھ: گھر میں لائی گئی مٹی سے 14 پاﺅنڈ وزنی پاکستانی اینٹی ٹینک مائنز برآمد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

شکرگڑھ (نامہ نگار) شکرگڑھ شہر کے نواحی گاﺅں سے 14 پاﺅنڈ وزنی پاکستانی اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہونے پر سول ڈیفنس عملہ نے بروقت پہنچ کر اُسے ناکارہ بنا دیا۔ انتوالی میں فضل نامی شخص نالہ بئیں سے مٹی کی ٹرالی گھر لایا جس سے 14 پاﺅنڈ وزنی پاکستانی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوگئی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔سول ڈیفنس نارووال کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائنز کو ناکارہ بناکر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق پاکستانی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز 14پاﺅنڈ وزنی تھی۔
اینٹی ٹینک مائنز

ای پیپر-دی نیشن