• news

بدچلنی کا شبہ‘ جڑانوالہ میں چھری کے وار کرکے بیوی کو مار ڈالا

جڑانوالہ (نامہ نگار) خاوند نے بیوی کو بدچلنی کے شبہ میں چھری کے وار کرکے قتل کر دیا تفصیلات کیمطابق چک نمبر 210ر۔ ب کے رہائشی دوست محمد کو اپنی بیوی پٹھانی بی بی کے کردار پر شک تھا جس کے نتیجہ میں دوست محمد نے اپنی بیوی پٹھانی بی بی کو چھریوں کے پے دار پے وار کر کے گھر کے صحن میں قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس تھانہ بلوچنی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے قبضہ میں لے لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
بیوی قتل

ای پیپر-دی نیشن