اوکاڑہ پولیس نے جسم فروشی کے اڈوں سے عیدی وصول کرنا شروع کردی
صدر گوگیرہ (نامہ نگار) اوکاڑہ پولیس نے جسم فروشی کے اڈوں سے عیدی وصول کرنا شروع کر دی جو نائیکہ اور مالک اڈا عیدی نہیں دے گا وہ خود اور اس کی "تتلیاں" عید حوالات میں منائیں گی پولیس اہلکاروں کی دھمکی۔ اوکاڑہ پولیس نے جسم فروشی کے اڈوں کی نائیکہ او ر مالکان کو وارننگ دی ہے کہ چاند رات سے قبل عیدی نہ پہنچانے والے اڈوں کی نائیکہ اور مالک کوحوالات کی ہوا کھانا پڑے گی اور اس کے ساتھ لڑکیوں"تتلیوں"کوبھی "رگڑا "دیا جائے گا اور یہاں آنے والے گاہگ بھی اندر جائیں گے۔ اس حکم کو مانتے ہوئے بہت سارے اڈوں کے مالکان نے عیدی دینا شروع کردی ۔ واضح رہے کہ جسم فروشی کے اڈے صابری کالونی‘ فاروق آباد‘ جی ٹی روڈ ون فور ایل روڈ اور فیض آباد سمیت دیگر کئی مقامات پر چل رہے ہیں جہاں نہ صرف نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے بلکہ مختلف جرائم پیشہ افراد بھی یہاں کھلے عام آتے جاتے ہیں۔
عیدی