• news

فیصل آباد: موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش پر ڈاکو پکڑا گیا‘ شہریوں کی پول کیساتھ باندھ کر دھنائی‘ پولیس کے حوالے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش میں مبینہ ڈاکو پکڑا گیا‘ ایک ڈاکو فرار ہوگیا۔ شہریوں نے زبردست دھنائی کرتے ہوئے منہ سے جوتا اٹھوایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹا¶ن گلی نمبر11 میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو¶ں نے راہگیر کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی موقع پر موجود شہریوں نے انہیں گھیر لیا اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر پی ٹی سی ایل پول کے ساتھ باندھ کر زبردست درگٹ بنائی۔ اس دوران دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔ شہریوں نے پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کو منہ سے جوتا بھی اٹھوایا ۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عبدالجبار اور موقع پر جانے والے اے ایس آئی جہانگیر نے واقعہ سے مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا وقوعہ ہی نہیں ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے خود ملزم کوپولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے بعدازاں اسے چھوڑ دیا اور اب ماننے سے انکاری ہے۔
ڈاکو/ دھنائی

ای پیپر-دی نیشن